مسلم لیگ (ن) نے تین ماہ کیلئے عبوری وزیر اعظم لانے کا مطالبہ کردیا
نئے انتخابات سے پہلے نیا وزیراعظم قانون سازی، انتخابی اوراقتصادی اصلاحات کرے، نیا وزیراعظم تمام جماعتوں کی مشاورت سے بنایا جائے، موجودہ چیلنجزمیں کوئی بھی حکومت لینےکو تیارنہیں ہوگا۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال
ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 20:51
(جاری ہے)
خان صاحب تو اپنی سیاست کی وجہ سے خود پی ٹی آئی کو نیچے لے کرجارہے ہیں۔
وہ وزیراعظم رہیں توہمیں بڑا سوٹ کرتا ہے۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صرف پی ٹی آئی نیچے نہیں جارہی، بلکہ پاکستان پیچھے جارہا ہے، انتشار کا شکار ہورہا ہے۔سیاسی جماعتیں اورحکومت کے اتحادی خود کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیراعظم 6ماہ اور رہ گئے تو پاکستان کی معیشت ناقابل اصلاح ہوجائے گی،اتنے زیادہ چیلنجز ہوجائیں گے کہ کوئی حکومت لینے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔انہوں نے نئے انتخابات کے مطالبے کی دوصورتیں ہیں کہ عمران خان نئے انتخابات کیلئے اسمبلی تحلیل کریں،اور انتخابات کی راہ ہموار کریں ۔ لیکن اگر عمران خان اس کے راستے میں رکاوٹ ہوں گے تو 2، 3ماہ کیلئے نیا وزیراعظم لایا جائے جو اقتصادی اور انتخابی اصلاحات کرسکے۔اس کے بعد ہم نئے انتخابات کی طرف چلے جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ جو بھی وزیراعظم آئے گا وہ دوتین مہینے کیلئے عبوری وزیراعظم ہوگا،اس میں کوئی بھی سیاسی جماعت اپنا مستقل وزیراعظم دینے کی حامی نہیں ہوگی۔اس لیے دوتین ماہ کیلئے مفاہمت کے ساتھ قومی حکومت بنے اور اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کا جائزہ لیں تو وہ بہت پریشان ہیں کہ ان سے جو وعدے کیے گئے،وہ پورے نہیں کیے گئے، اسی طرح ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال میں بڑی بے چینی ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.