Live Updates

ملک کی بنیادیںکھوکھلی کرنے والے دیمک کا خاتمہ کر دیا ہے، عوام کی بلاامتیاز خدمت،ملکی معیشت کااستحکام ہی ہماری سیاست کامحور ہیں، وزیر اعظم کے سخت فیصلوںکی بدولت عوام کواب اچھی خبریںہی سننے کو ملیں گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اتوار 8 دسمبر 2019 21:00

پشاور۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ماضی میںجودیمک ملک کی بنیادیںکھوکھلی کررہاتھا انشاء اللہ اس دیمک کاخاتمہ کردیاہے،عوام کی بلاامتیاز خدمت،ملکی معیشت کااستحکام ہی ہماری سیاست کامحور ہیں،ضلع صوابی کی مزیدترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے میگاپروجیکٹس کاآغاز کردیا ہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہوںگے،آنے والی نسل کی ضروریات کودیکھ کرفیصلے اورمنصوبے پایہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صوابی میںگورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول سلیم خان کی 30.82ملین روپے کی لاگت سے معیار(سٹینڈرڈائزیشن)کے مطابق تعمیرکرنے،پلوڈہنڈسے سلیم خان تک 38.307ملین روپے کی لاگت سی2.6کلومیٹرروڈ،عید گاہ سے غلام جان تک24ملین روپے کی لاگت سی1.5کلومیٹرروڈ،گورنمنٹ ہائی سکول سے میراحمدخیل چم تک 2کلومیٹرروڈ،1.21کلومیٹر حمیدروڈ اورقاضی آبادسے سلیم خان چوک تک روڈکی تعمیرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ملک میںمہنگائی کی ذمہ دارسابقہ حکومتیںہیں،جنہوںنے ڈسپوزبل اورعارضی حالات بناکرنہ صرف ملک کی معیشت دائوپر لگائی بلکہ عوام پربھی بوجھ ڈال دیا جس کے اثرات سے عوام متاثرہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جوسخت فیصلے کئے ہیں ان فیصلوںکی بدولت عوام کواب اچھی خبریںہی سننے کوملیںگی،پاکستان تحریک انصاف کے دورمیںسیاست ذات کیلئے نہیںبلکہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات