کشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے، مشعال ملک

اتوار 8 دسمبر 2019 21:15

کشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے، مشعال ملک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہکشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے،یسین ملک ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،زندگی میں کامبابی کا واحد راستہ نبیﷺ کا بتایا ہوا راستہ ہے،معاشرے میں خواتین کا کردار بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کواسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر میں پچھلے 70 سالوں سے قیامت برپا ہے ،کشمیر میں آواز سننے والا نہ میڈیا ہے اور نہ کوئی مسیحا،کشمیری اپنے گھر سے نہا کر نکلتے ہیںکہ کب آندھی گولی کا نشان بن جائے،یسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ زندگی میں کامبابی کا واحد راستہ نبیﷺ کا بتایا ہوا راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت ضروری ہے،گھر بنانے سے ملک بنانے تک خواتین کا کردار ہمیشہ سے رہا ۔انہوں نے کہا کہکشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے ،کشمیری مساجد میں نماز بھی نہیں ادا کر سکتے،کشمیر میں میلاد مصطفیؐ کی محفل کی بھی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :