چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر تحصیل پنڈدادنخان میں ہفتہ میں ایک دن کیمپ آفس لگائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:49

چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر تحصیل پنڈدادنخان میں ہفتہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تحصیل پنڈ دادنخان میں ہفتہ میں ایک دن کیمپ آفس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تحصیل پنڈ دادخان کے عوام کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ہر بدھ کو تحصیل پنڈ دادنخان میں اپنا کیمپ آفس لگائیں گے ، یاد رہے کے یہ کیمپ آفس اے سی دفتر میں لگایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکموں کے سربراہان دور دراز علاقوں کے مکینوں کے مسائل کو حاصل کرنے کے لئے اپنے تحصیل دفتر میں دورے کریں اور مقامی افراد کے مسائل کو فل فور حل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تحصیل پنڈ دادخان میں ہفتہ میں ایک دن یعنی ہر بدھ کو ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر جہلم کا دفتر لگایا جائے گا، جس سے تحصیل پنڈ دادنخان، کھیوڑا اور دیگر علاقوں کے سائلین کے مسائل حل کیے جا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :