وہاڑی، قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 23:46

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن وہاڑی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس میں قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد کیا گیا، سیمینار کے مہمان خصو صی ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ووٹ کے ذریعے ہم ملکی پالیسیوں اور تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں اور خواتین میں خصو صی طور پر ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ضروری ہے، ووٹ کا صحیح استعمال معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اہم ہے، ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ مقامی حکومتوں کانیا سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے جمہوری عمل بنیادی سطح تک پہنچ جائے گا، عوام مقامی سطح پربا اختیار ہوں گے، خواتین کو بھی جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کو حصہ لینا چاہیے، رائے کااظہار سب کابنیادی حق ہے، ہم نے اپنے ملک کو ویلفیئر سٹیٹ بنانا ہے، ہم نے اپنے ملک کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنا نا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عدنان ظفر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جمہوری عمل قوموں کی ترقی میں بہت اہمیت کا حامل ہے، الیکشن کمیشن قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوریت کی بقاء کیلئے کوشاں ہے، قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہ کرنا ہے تاکہ عوام ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نوجوانوں میں ووٹ اور جمہوریت کے اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ووٹ کا استعمال ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے لازمی ہے۔