سرگودھا اور گردونواح میں شادیوں کا سیزن عروج پر‘ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 11 دسمبر 2019 14:51

سرگودھا اور گردونواح میں شادیوں کا سیزن عروج پر‘ہوٹلوں میں ایڈوانس ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں شادیوں کا سیزن عروج پر‘ خصوصاً جمعہ‘ ہفتہ‘ اتوار اور سوموار کو شادیاں عروج پر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں میں ہوٹلز میںایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری،جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں‘ گلی محلوں میں ٹینٹس لگا کر شادی بیاہ کی تقریبات کرنے پر مجبور ہیں زیادہ تر لوگ رات کے اوقات میں ولیمہ کو ترجیح دینے لگے ہیں، جبکہ دن کے اوقات میں بھی ہوٹلز میں بکنگ کی انتہاء ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگ بھی شہر میں واقع ہوٹلوں پر دعوت ولیمہ دینے لگے ہیں جس کی وجہ سے یہ رواج عام ہوگیا ہے کہ لوگ لڑکی اور لڑکے کے ولیمے کو ہوٹلوں میں ہی ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہوٹلز کی بکنگ کروانے والوں کارش دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :