Live Updates

صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت کررہے ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کوطب کے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجارہاہے‘ وزیر صحت

بدھ 11 دسمبر 2019 18:01

صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر ہمارے نوجوان ملک کی خدمت کر رہے ہیں،انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرکامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام ساتویں انٹرنیشنل سمپوزیم آن بائیومیڈیکل میٹیریلزکے موضوع پردوروزہ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی لاہورپروفیسرڈاکٹرقیصرعباس، ری ایکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادپروفیسرڈاکٹررحیل قمر، ڈاکٹراحتشام، ڈاکٹرشیلا، فیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکوکانفرنس کی افادیت اوربائیومیڈیکل فیلڈمیں خدمات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔نجی سیکٹرکوحکومت کے ساتھ مل کردکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹاناچاہئیے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹراما کی بہترین سہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔ پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کوطب کے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجارہاہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ صحت کے شعبہ میں جدیدسائنس اورٹیکنالوجی کومتعارف کرواکرموجودہ چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔ غیرملکی طبی ماہرین کویہاں طب کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کومتعارف کرتے دیکھتے خوشی ہوتی ہے۔ حکومت اورنجی شعبہ مل کومریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداکرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کامسیٹس یونیورسٹی کوطب کے شعبہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم اورصحت کے شعبہ جات میں بے پناہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات