امریکہ ساحل خطے میں جہادی ازم کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے نائیجر کو 21ملین ڈالر(19ملین یوروز) کا فوجی سازو سامان عطیہ

بدھ 11 دسمبر 2019 22:04

میامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) مریکہ ساحل خطے میں جہادی ازم کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے نائیجر کو 21ملین ڈالر(19ملین یوروز) کا فوجی سازو سامان عطیہ کررہا ہے ، یہ بات ایک امریکی سفارت کار نے بتائی۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ایرک وائی ٹیکر نے کہا کہ امریکہ پہلے ہی درجنوں بکتر بند گاڑیاں ، ریڈیو سسٹمز اور بکتر کنٹینرز حوالے کرچکا ہے اور مزید کہا کہ مزید سازو سامان فروری 2020ء تک پہنچ جائے گا جس میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی شامل ہے۔

نائیجر 2014ء میں قائم ہونیوالے جی فائیو گروپ کے طور پر پانچ ملکی جہادی مخالف ٹاسک فورس کا حصہ ہے جس میں برکینا فاسو ، مالی ، موریطانیہ اور چاڈ بھی شامل ہیں ۔نائیجر کی مالی اور لیبیا کے ساتھ شمالی سرحدوں اورنائیجر کے ساتھ جنوبی مشرقی سرحد پر جہادی جنگجو سرگرم ہیں ۔واشنگٹن 2015ء میں دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنے کے وعدے کے تحت طے پانے والے فوجی معاہدے کے بعد سے نائیجر میں اپنی فوج میں اضافہ کرچکا ہے۔