شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں سالانہ امتحانات 2019 کیلئے آٹو میٹک امتحانی سیل کا افتتاح

بدھ 11 دسمبر 2019 23:25

سکھر۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے سالانہ امتحانات 2019 کیلئے آٹو میٹک امتحانی سیل کا افتتاح کردیا۔ اس سیل سے طلبہ و طالبات، امتحانی مراکز کو فائدہ حاصل ہوگا۔ طلبہ و طالبات اپنی مارک شیٹ، پاس سرٹیفیکیٹس ، ڈگری و دیگر اسناد ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک گھنٹے میں حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سیل سے سالانہ امتحان 2019 کی سیٹ لسٹ، حاضری شیٹ اور طلبہ و طالبات کی امتحانی سلپ آن لائن دستیاب ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اس سیل کے قیام سے امتحانی عمل میں شفافیت آئے گی اور شفاف ڈیٹا حاصل ہوگا جبکہ طلبہ و طالبات کو سہولت ملے گی۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے ڈاکٹر نور احمد شیخ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، نثار احمد نوناری ڈائریکٹر فنانس ، غلام شبیرپھلپوٹوبھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :