ٰ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا فردوس عاشق اعوان کی جانب سے آصف زرداری کے ضمانت پر بیان بازی کی مذمت

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فردوس عاشق اعوان کی طرف سے عدالت کی طرف سے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر تہمت لگانے والوں کے مقدر میں شرمساری اور شرمندگی ہے۔ سابق صدر یہیں رہیں گے، انشااللہ صحتیاب ہوں گے، اب آصف علی زرداری نہیں سلیکٹڈ کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جبر کا مقابلہ کرنا سیکھا ہے، فردوس عاشق اعوان نے صرف رونا ہی سیکھا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کو فضول بولنے کی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ عادت سے مجبور ہیں۔ن #/s# ***** 11-12-19/--391

جمعرات 12 دسمبر 2019 00:00

ھ*اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات ۔ 27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش #/h# ﷺاسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں نے ملاقات کرکے 27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر سید نیر بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، مصطفی نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر، شاہجہان سرفراز راجہ اور راجہ خرم پرویز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

زرداری ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں راولپنڈی ڈویڑن کے اضلاع اٹک، چکوال اور جہلم کے عہدیداروں بابر جدون، افتخار شہزادہ، سردار آشر حیات، سردار اظہر علی خان، چوہدری ظہیر، راجہ شکیل عباسی، سردار ناصر بنگو، نعیم کیانی، سید قمر عباس شاہ، جمشید احمد، راجہ بابر، راجہ عنایت الرحمن اور راجہ عمار ، شوکت ترک بھی شامل ہیں۔

اجلاس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کا جلسہ کرنا ایک اہم فیصلہ ہے۔ بی بی شہید کی جائے شہادت پر جلسہ کرکے ہم پیغام دیں گے کہ ہم نہ ڈرنے والے ہیں، نہ جھکنے والے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کر کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں کو 27دسمبر کے جلسے کی دعوت دیں گے۔ن