ہاجرہ یامین، اریبہ حبیب، فہد شیخ اور نادیہ حسین ڈرامہ ’’جلن‘‘ کا حصہ بن گئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:47

ہاجرہ یامین، اریبہ حبیب، فہد شیخ اور نادیہ حسین ڈرامہ ’’جلن‘‘ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) اداکارہ ہاجرہ یامین، اریبہ حبیب،فہد شیخ اور نادیہ حسین ڈرامہ سیریل’’جلن‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں عماد عرفانی(اسفند یار) اور منال خان(نیشا) کا مرکزی کردار ادا کریں گی، عماد عرفانی اور منال خان کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھااور اب ڈرامے کی دیگر کاسٹ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جن میں ہاجرہ یامین، اریبہ حبیب،فہد شیخ اور نادیہ حسین شامل ہیں، ڈرامے کے ہدایت کار عابس رضا جبکہ پروڈیوسر فہد مصطفی اور ڈاکٹر علی کاظمی ہیں ، ڈرامہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :