چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غربت کے خاتمہ اور سماجی تحفظ کا اجلاس
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے دیگر منصوبوں، مسائل اور اہم امور پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی
جمعرات 12 دسمبر 2019 20:04
(جاری ہے)
قبل ازیں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کمیٹی کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کا سماجی و اقتصادی طرز زندگی بہتر ہو سکے اور خاص طور پر خواتین کو با اختیار بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 180 ارب روپے ہے اور مختلف طریقوں کے ذریعے غریب لوگوں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جس میں غیر مشروط نقد ٹرانسفر کے تحت 5 ہزار روپے ہر تین ماہ بعد دیئے جاتے ہیں جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوتے ہیں۔ حکام نے وزیراعظم کے اعلان کردہ احساس پروگرام کے بارے میں بھی کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ غربت اور عدم مساوات سماجی ترقی کی راہ میں رکاٹ ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کیلئے مؤثر اور قابل عمل منصوبوں کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ادارے کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے تاکہ نچلی سطح پر ادارے کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو اور حقائق پر مبنی اعداد و شمار اکٹھے کرنے میں آسانی ہو اور کوئی بھی غریب اور پسماندہ شخص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں سے محروم نہ رہے ۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز نگہت مرزا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، انجینئر رخسانہ زبیری، روبینہ خالد اور مرزا محمد آفریدی کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.