تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات قابل تعریف ہیں' وزیرا عظم عمران خان
وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی وزیر اعظم سے ملاقات،ایل ڈی اے میں کی جانیوالی اصلاحات بارے بریفنگ دی
جمعرات 12 دسمبر 2019 20:53
(جاری ہے)
ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق ایل ڈی اے میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے وزیر اعظم کو لاہور کے نئے ماسٹرپلان کی تیاری کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور کمرشلائزیشن پالیسی کی تیاری کے لئے لینڈ یوز رولز 2019ئ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انہوںنے بتایا کہ محض دس ماہ کے مختصر عرصے میں ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور9712فائل ہولڈرز کو پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو پلاٹ دینے کے لئے بھی قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور سکیم کی اراضی پر واقع تین رہائشی سکیموں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 623متاثرین کو ان کے پلاٹوں کے قبضے دیئے جا رہے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے 70سے زائد نقشے منظوری کے لئے ایل ڈی اے کو جمع کروادیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ65نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم کو بتایا کہ ون ونڈو سیل پر وصول ہونے والی درخواستوں پرعمل درآمد کی شرح28فیصد سے بہترہو کر 48فیصد ہو گئی ہے اور اسے جلدہی90فیصد سے زائد کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے ایل ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔انہوںنے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے میں کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام معاملات کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھتے ہوئے شہریوں کو بلا تفریق ریلیف فراہم کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.