زرمبادلہ ذخائر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے

پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، کل ذخائر 16 ارب 04 کروڑ ڈالرز ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 دسمبر 2019 20:10

زرمبادلہ ذخائر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء) زرمبادلہ ذخائر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے، پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 112 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، کل ذخائر 16 ارب 04 کروڑ ڈالرز ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کی رقم موصول ہونے کے بعد پچھلے 10 ماہ میں سب سے زیادہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہونے کے بعد اب مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 04 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رواں سال مارچ کے بعد اس بلند سطح تک پہنچے ہیں۔ نومبر کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھے۔