وزیراعلیٰ نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی
فیڈمک کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون پر عثمان بزدار کے مشکور ہیں‘ چیئرمین کاشف اشفاق
جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27
(جاری ہے)
یہ بات فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کو بھی تیزی سے حتمی شکل دی جائے جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کریں گے۔
میاں کاشف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ساہیانوالا سے لبرٹی پاور اسٹیشن تک ساڑھے تین کلومیٹر سڑک اور دیگر رابطہ سڑکوں پر کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپیشل پروڈکشن یونٹس، خاص طور پر یہاں کام کرنے والی چینی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق معاملات کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 9 میں سے تین خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے جنہیں سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ صنعتی شہر پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے فیڈمک کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری کوششوں کا محور ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ حکومت مالیاتی شمولیت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ سرمایہ کار دستیاب مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے اور ان کا درست استعمال کیا جائے تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.