تبدیلی کے نام پرنااہلوں کی بادشاہت کا ملک پرراج ہے‘جواد احمد

عوام کے جمہوری جذبوں کو خوشحال، مستحکم اور باوقار پاکستان کی منزل ضرور ملے گی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:19

تبدیلی کے نام پرنااہلوں کی بادشاہت کا ملک پرراج ہے‘جواد احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پرنااہلوں کی بادشاہت کا ملک پرراج ہے، عوام کے جمہوری جذبوں کو خوشحال، مستحکم اور باوقار پاکستان کی منزل ضرور ملے گی، 72 سالوں میں فوجی آمریتوں، بھٹو ، شریفوں اور اب تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی بہترین جغرافیائی، قدرتی اور انسانی صلاحیتوں کو پامال کیا جس سے ملک کو ناکامیوں، کشکول قرضوں، لوٹ مار، میرٹ کی پامالی،اقربا پروری، پسند و ناپسند اور اسٹیٹس کو کا تعفن زدہ نظام ملا ہے۔

ان باتوں کا اظہار انھوں نے طالب علوں کے وفد سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء اور نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اور برابری پارٹی طلباء یونینز کے حوالے سے اپنایہی موقف دہراتی ہے کہ ان یونینز کو بحال ہونا چاہیے مگر طلباء کو سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہیں بننا،پی آئی سی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت مہنگائی اور امن و امان کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ نوجوان طبقہ بے روز گاری کی وجہ سے جرائم کی دلدل میں دھنستا چلا جارہاہے،حالات یہ ہیں کہ آج 500روپے کمانے والا رکشہ ڈرائیور انتہائی قسم پر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔