انسداد پولیو مہم انتہائی ذمہ داری اور خصوصی توجہ کی متقاضی ہے‘
محکمہ صحت کی ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک پہنچیں تاکہ پولیو فری پاکستان کی منزل جلد حاصل کی جاسکے‘ حافظ ممتاز احمد
ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:12
(جاری ہے)
ڈویژنل کمشنر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 16دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں محکمہ صحت کی جانب سے 24لاکھ 96ہزار216بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی 6ہزار ٹیمیں یہ فریضہ انجام دیں گی۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انوائرمنٹل سمپل پوزیٹو آنے کی بنا پر انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لئے وزراء کی ڈیوٹیز لگائی ہیں لہذا اس اہم فریضہ میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خانہ بدوشوں اور دیگر صوبوں سے مزدوری ‘ کاروبار کے لئے عارضی رہائش پذیر افراد سمیت والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کو ذمہ داری سے انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سمیت ‘ علماء کرام ‘ تاجروں ‘ سماجی کارکنوں کی معاونت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں ۔اجلاس کے دوران فیصل آباد ‘ جھنگ ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز محمد علی ‘ محمد طاہر وٹو ‘ آمنہ منیر ‘ محمد ریاض نے بریفنگ کے دوران انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر عملدرآمد کے لئے وضع کردہ حکمت عملی اور آگاہی پروگرامز کے انعقاد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معروف علمائے دین ‘ سپورٹس اور دیگر شعبوں کی لیجنڈ شخصیات کو بھی آگاہی مہم میں شریک بنایا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.