چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظہبی کے دورہ پر پہنچ گئے‘

آرمی چیف نے ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنیہان سے ملاقات کی‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:15

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظہبی کے دورہ پر پہنچ گئے‘
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتہ کو ابوظہبی کے دورہ پر پہنچ گئے۔آرمی چیف نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنیہان، جو کہ یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں، سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔