پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:19

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی،ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا ۔عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

فائٹ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں،اپنی جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں۔عثمان وزیر نے کہا کہ ملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں،کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں،آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مزید فائٹس جیت کر ملک کے لئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں۔ عثمان وزیر نے کہا کہ بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کرونگا۔

متعلقہ عنوان :