گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع ہو گیا ہے، عبدالرزاق دائود

گوادر بندرگاہ سے مچھلیوں کے تین کنٹینرز بھی اپنی منزل کو روانہ ہوگئے ہیں فی کنٹینر اوسط مالیت 50ہزار ڈالر ہے، مشیر تجارت

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:14

گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع ہو گیا ہے، عبدالرزاق دائود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ گوادر بندرگاہ سے مچھلیوں کے تین کنٹینرز بھی اپنی منزل کو روانہ ہوگئے ہیں فی کنٹینر اوسط مالیت 50ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ گوادر بندرگاہ برآمدات کیلئے آپریشنل ہوگئی ہے بجکہ گوادر بندرگاہ سے سی فوڈ کے کنٹینرز کی بڑی کھیپ اپنی منل کو روانہ ہوگئی ہے جن میں مچھلیوں سے بھرے تین کنٹینرز سے بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے برآمدات شروع ہونے سے یقیناً کراچی بندرگاہ پر دبائو کم ہوگا اور برآمدات کم وقت میں دیگر ممالک کو پہنچ سکیں گی ۔ روزانہ کئے گئے مچھلی کے ہر کنٹینر کی اوسط مالیت50ہزار ڈالر ہے جس سے خطیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔