'قانون اور اس پرعملدرآمد کروانے کی تلاش جاری ہے' سینئر صحافی نے اشتہار برائے تلاش گمشدہ جاری کردیا

امید ہے کہ قانون اور اس پرعملدرآمد کروانے جلد ملک میں نظر آجائیں گے، اگر قانون و عملدرآمد کروانے والے آپ کی امید پر نہ اترائے تو مائنڈ مت کیجئے: عارف حمید بھٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 13:28

'قانون اور اس پرعملدرآمد کروانے کی تلاش جاری ہے' سینئر صحافی نے اشتہار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 دسمبر2019ء ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے قانون اور اس پرعملدرآمد کروانے کی تلاش کیلئے اشتہار برائے تلاش گمشدہ جاری کردیا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ قانون اور اس پرعملدرآمد کروانے جلد ملک میں نظر آجائیں گے، اگر قانون و عملدرآمد کروانے والے آپ کی امید پر نہ اترائے تو مائنڈ مت کیجئے۔
عارف حمید بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”دل کے ہسپتال پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلا نے غیر معینہ مدت تک ھڑتال کا اعلان کر دیا۔

پولیس عدالتوں میں نہیں آسکتی۔ ملک میں قانون پرعملدرآمد کے لئے کون آئے گا ؟ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں۔“
انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ دل کے ہسپتال پی آئی سی پر حملے کے درد ناک مناظر کے واقعات دو مختلف حکومتوں میں ہوئے پر دونوں واقعات میں سرکاری افسر پر غور کیجیے۔

(جاری ہے)

آخر ایسا کیوں؟
یاد رپے کہ گزشتہ دنوں وکلاءنے پی آئی سی پر حملہ کیا تھا جس دوران ہسپتال کی ایمرجنسی ، آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی جس میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا جبکہ ڈاکٹر کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا اور نتیجے میںڈ اکٹروں کو ہسپتال چھوڑ کر جانا پڑا جس سے طبی امداد نہ ملنے کے باعث کئی مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے حملے میں شامل وکلاءکی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتار ی کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ وکلاءنے گرفتاریوں کے پیش نظر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیاہے اور احتجاج شروع کر دیاہے