ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سانحہ اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر پیغام

پیر 16 دسمبر 2019 12:54

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو سانحہ اے پی ایس کی5 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 5 سال قبل اے پی ایس کے ننھے فرشتوں اور اساتذہ کے قتل عام کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا، اس دن کی یاد میں ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔