Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اورباہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا،

وزیراعظم کے لئے بحرین کا اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعزاز دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا آئینہ دار ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 16 دسمبر 2019 13:04

وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے قومی دن کے موقع پر گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعزاز دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا آئینہ دار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اورباہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا، بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں، دونوں ممالک عوام کے باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات