یوم شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے موقع پر جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں تقریب

پیر 16 دسمبر 2019 18:36

سکھر۔16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) یوم شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے موقع پر مئیر سکھربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں ’’یوم شہادت‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پراعلی انتظامیہ و پولیس افسران، بلدیہ سکھر کے افسران،و ملازمین ، شہریوں ، اسکول کے بچوں، اساتذہ ، سیاسی سماجی تجارتی انجمنوں کے ، سول سوسائیٹی کے افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں بوائز اسکاؤٹس کے بچوں نے سلامی پیش کی اور مار چ پاسٹ کیا، جبکہ مختلف اسکول کے طلبہ طالبات نے شہدائے کی یاد میں ترانے اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے، اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف بھرپور طور پر جدو جہد اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔