جعلی انسپکٹر بن کر ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

پیر 16 دسمبر 2019 23:26

جہلم ۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، آر ٹی اے سیکرٹری کے جعلی انسپکٹر بن کر ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے والے گروہ کے 3 کارندے شہریوں کی اطلاع پر گرفتار، نوسر بازوں نے چوکی انچارج کالا گجراں کو بھی ماموں بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس چوکی کالا گجراں کے علاقہ ملوٹ چوک میں نوسر باز گینگ نے پولیس چوکی کالا گجراں کے اہلکار کی سرپرستی میں نوسر بازی کرتے ہوئے ٹرکوں، ڈمپرز اور ہیوی وہیکلزکے ڈرائیورز کو ڈرا دھمکا کر انشورنش کے نام پر ڈہوک منور موڑ نزدملوٹ پل پر نوسربازی کر کے رقم بٹورنے والے نوسر باز تین افراد جن میں محمد یاسین ولد عبدالکریم ، منیر حفیظ ولد حفیظ الرحمن، میاں فیاض شاہد ولد میاں بشیر احمد سکنائے مغل پور ہ لاہور جن کے ہمراہ پولیس چوکی کالا گجراں کا اہلکار بھی شامل تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے انشورنش کمپنی کی جعلی رسیدیں ،لیٹر پیڈ اور نقدی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس چوکی کالا گجراں نے ایک ہفتہ میں دوسرا نوسر باز گینگ گروہ گرفتار کیا ہے ۔ جہلم کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسرباز گروہ کی سرپرستی کرنے والے پولیس چوکی کالا گجراں کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کی زیر سرپرستی نوسرباز ملوٹ پل پر شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا، علاوہ ازیں اظہر اقبا ل ASIچوکی مصری موڑ(تھانہ چوٹالہ)نے مہران صفدر ولد صفدر جاوید ساکن نتھوالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 1320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزم کو پابند سلاسل کروا دیا۔