ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اے بی ڈیولیئرز سے بات چیت جاری :فاف ڈوپلسی
چاہتا ہوں ڈیویلیئرزٹیم میں واپس آئیں، ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ 3 ماہ سے ان سے رابطے میں ہے:پروٹیز کپتان
ذیشان مہتاب منگل 17 دسمبر 2019 16:16
(جاری ہے)
اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ میں تھک گیا ہوں اس لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، بھارت اور آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے عالمی کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کوچ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی التجا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ اے بی اپنی مرضی کے مطابق ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے تھے جب کہ اس بات میں حقیقت نہیں تھی، میں نے خود اے بی کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو ورلڈ کپ 2019 ءکے لئے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اے بی پر یہ بات واضح کر دی تھی کہ وہ عالمی کپ سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کھیلیں گے مگر انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بنگلہ دیش کی لیگ کھیلنے کو ترجیح دی۔ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ بورڈ کو انتظامیہ کی جانب سے بتا دیا گیا تھا کہ چونکہ اے بی ڈی ویلیئرز 12 ماہ میں کوئی بین الاقوامی اور مقامی کرکٹ نہیں کھیلے اس لئے انہیں منتخب نہ کیا جائے۔زونڈی نے کہا کہ بے شک اے بی دنیائے کرکٹ کے ایک بڑے کھلاڑی ہیں، تاہم اصول و ضوابط ہمارے لئے ان تمام باتوں سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، اس لئے اس فیصلے پر ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست پر برٹش پاکستانی فینز قومی کرکٹ ٹیم سے مایوس
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.