کراچی،پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے قطر کے قومی دن کی تقریبات کا اہتمام

پیر 23 دسمبر 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان میں موجود قطر کی ایمبیسی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی میزبانی پاکستان مین قطری سفیر سقر بن مبارک ال منصوری نے کی۔ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے سی ای او زاہد اعون نے بھی شرکت کی اور قطری سفیر کو مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

قطر کے قومی دن کے موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او ناصر علی سید، ڈائریکٹر فنانس پاک قطر تکافل گروپ محمد کامران سلیم، ڈپٹی سی ای او پاک قطر جنرل تکافل گروپ عظیم پیرانی اور دیگر سینیئر عہدیداروں نے کراچی میں واقع قطری قونصلیٹ میں قطر کا قومی دن منایا۔

تقریب میں عرب اور دیگر ممالک کے متعدد سفیروں، ڈپلومیٹس ، وزرائے مملکت، صوبائی وزراء ، پارلیمنٹ و سینٹ کے ممبران، تاجروں اور پاکستان خارجہ دفتر کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران متعدد تقافتی اور میڈیا پروگرام پیش کئے گئے جبکہ اخبارات و رسائل کیلے بنائے گئے خصوصی پویلین میں ریاست کے مختلف پہلوئوں اور شعبوں مین حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔