ٹی بی سے متعلق سیمینار ،ٹی بی سے بچائو احتیاط ہی سے ممکن ہے، مقررین

منگل 24 دسمبر 2019 15:24

ٹی بی سے متعلق سیمینار ،ٹی بی سے بچائو احتیاط ہی سے ممکن ہے، مقررین
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) ٹی بی ایک مہلک مرض ہے لیکن احتیاط ہی سے بچائو ممکن ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کا اظہار ٹی بی سے متعلقہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر نائب صدر ٹی بی فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، سہیل اصغر، ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر راجہ تیمور احمد، ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی سمیت دیگر مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی بی خطرناک مرض ضرور ہے مگر یہ لا علاج نہیں اگر کسی فرد کو 2 ہفتہ تک کھانسی ہو تھوک کیساتھ خون آتا ہو ، ہلکا بخار ، وزن میں کمی اور بھوک کا نہ لگنا، ٹی بی کی ابتدائی علامات ہیں حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ ہیلتھ یونٹس بھی مختلف مقامات پر جاکر ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ سرگودھا جیسے ضلع میں 12 ہزار سے زائد ٹی بی کے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کروا رہی ہے یہ رجسٹرڈ مریض ہیں ابھی نہ جانے کتنے لوگ خوف سے اس مرض کا علاج نہیں کرواتے یہ ان کے اہلخانہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاج کو ترجیح دیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔