سرویلینس ٹیمیں انسداد ِ ڈینگی کیلئے تسلسل کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال

منگل 24 دسمبر 2019 17:11

سرویلینس ٹیمیں انسداد ِ ڈینگی کیلئے تسلسل کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھیں،ایڈیشنل ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یزداں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران ڈینگی مچھر کے جڑ سے خاتمے کیلئے سر توڑ کوشش کریں اور محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کی سرویلینس ٹیمیں انسداد ِ ڈینگی کیلئے تسلسل کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھیں۔یہ بات انہوں نے انسداد ِ ڈینگی بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی، جو اٴْن کی صدارت میں ہوا،جس میں محکمہ صحت سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں محکمہ ہیلتھ ماحولیات،سوشل ویلفئر،کوآپریٹو،تعلیم،لائیو سٹاک،ٹرانسپورٹ اتھارٹی، بہبود ِ آبادی،فشریز،زراعت،میونسپل کمیٹیزاور لیبرنے ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئی1612واکس 1788سیمینارز2140بینرز آویزاں 4520پمفلٹ9900ہینڈ بلزوپوسٹرز تقسیم کئے، جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محکمہ ماحولیات،میونسپل کمیٹیز، صحت اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 469 نوٹسز کا اجراء،8 ایف آئی آرز کا اندراج اور سات افراد کی گرفتاری سمیت ایک لاکھ اکیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اے ڈی سی آر تنویر یزداں نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک معائنہ کیا،اراضی سنٹر پر انہوں نے انتظامی اٴْمور اور لوگوں کو دی جانے والی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیاجبکہ تحصیل آفس میں ریکارڈ کی چیکنگ کی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔