سی پیک منصوبے سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہو ںگی

جمعرات 26 دسمبر 2019 15:09

سی پیک منصوبے سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہو ںگی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) موجودہ حکومت اورپاک فوج نے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے ، دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج ، پولیس‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے آنیوالی نسلیں بھی مستفید ہوںگی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کیلئے پہلے اندرونی طور پر ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا جو ملکی مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں ۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر جنگ ہوئی تو یہ روایتی نہیں بلکہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتی ہے پاکستان نے ہر موقع پر صبر کا دامن تھامے رکھا جسے انڈیا نے ہماری کمزوری سمجھا ، مگر اب ایسا نہیں ہوگا پاکستان ہر سطح پر اپنا دفاع کرے گا۔