عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش منایاگیا

بدھ 1 جنوری 2020 22:33

عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش منایاگیا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2020ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم جنوری2020ء بدھ کو منایاگیااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میںپیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کی400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔25جنوری2013ء کو وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور8جولائی2016ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔