پنجاب یونیورسٹی ، پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعرات 2 جنوری 2020 23:30

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے حاجی محمد ولد فقیر محمد کوذوالوجی کے مضمون میں ان کے ’تونسہ بیراج پر پائی جانے والی مچھلیوں کی انواع کا مارفالوجیکل اور جنیاتی بنیادوں پر مطالعہ‘ کے موضوع پر،محمد عاطف سلطان ولد محمد سلطان اختر کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے ’کوارک اور گلووان کے پورے باہمی عمل کی وجہ سے عکسی تناسب کا نہ رہنا ‘ کے موضوع پر،فصیحہ قریشی دختر محمد حسین قریشی کوایگریکلچرل سائنسز(پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’لاہور کے ملحقہ علاقوں میں پائے جانے والے مختلف میزبان پودوں کے بیگوموں وائرس کا جینیاتی تنوع ‘کے موضوع پر،خدیجہ سعید دختر سعید اختر صدیق کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں اورمحمد رضوان دلشاد ولد دلشاد راشد کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ان کے’گیس /مائع کی علیحدگی کیلئے مخلوط میٹرکس جھلیوں کے بنانے کی ترکیب اور خصوصیات ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :