فنی تعلیمی بورڈنے ڈی آئی ٹی فرسٹ ٹرم امتحان کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 2 جنوری 2020 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)فرسٹ ٹرم امتحان 2020کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)فرسٹ ٹرم امتحان 2020، 19فروری 2020سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مذکورہ بورڈ کے شعبہ امتحانات میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کیلئے آخری تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔

جس کے تحت مذکورہ امتحان کیلئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم کا نارمل فیس کیساتھ 07جنوری 2020تک، لیٹ فیس کے ساتھ 10جنوری ، دگنی فیس کیساتھ15جنوری تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 22جنوری 2020 تک جمع کرائے جا سکتے ھیں۔ نا مکمل اور مو،ْخر الذکر آخری تاریخ کے بعد کسی بھی امتحان داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :