85 کروڑ روپے کا انعام، پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی

شارجہ میں مقیم محمد حسن نے 3 روز قبل ہی بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، انعام جیتنے پر خوشی سے نہال، 20 ملین درہم کا انعام جیتنے کی خبر سن کر یقین ہی نہ کر پایا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جنوری 2020 22:51

85 کروڑ روپے کا انعام، پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2020ء) 85 کروڑ روپے کا انعام، پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی، شارجہ میں مقیم محمد حسن نے 3 روز قبل ہی بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، انعام جیتنے والا پاکستانی خوشی سے نہال، 20 ملین درہم کا انعام جیتنے کی خبر سن کر یقین ہی نہ کر پایا۔ تفصیلات کے مطابق روزگار کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والا پاکستانی شہری محمد حسن ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گیا ہے۔

شارجہ میں مقیم محمد حسن نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن نے بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری میں شرکت کیلئے 31 دسمبر کو ٹکٹ خریدا تھا۔ اب آج 3 جنوری بروز جمعہ کو اس لاٹری کی قرعہ اندازی ہوئی جس کا انعام 20 ملین درہم یعنی 85 کروڑ پاکستانی روپے تھا۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی میں شارجہ میں مقیم محمد حسن متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

محمد حسن کو جب 20 ملین درہم یعنی 85 کروڑ روپے کا انعام جیتنے کی خبر دی گئی تو اسے یقین ہی نہ آیا۔ محمد حسن اس خبر کو ایک مذاق سمجھا تاہم بعد ازاں حقیقت جاننے پر اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔ واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں لوگ متحدہ عرب امارات میں لاٹریوں کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ عمومی طور پر انعام جیتنے والے 99 فیصد لوگوں کا تعلق ہندوستان سے ہوتا ہے، تاہم اب ایک پاکستانی شخص متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔