ڈائیگنوسٹک سینٹر کیلئے ڈاکٹر مبین اخترنے عطیہ الخدمت کے حوالے کردیا

الخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹرزکو وسعت دے رہی ہی:انجینئر صابراحمد،الخدمت کی خدمات قابل قدر ہیں:ڈاکٹر مبین اختر

ہفتہ 4 جنوری 2020 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) منتظم اعلیٰ کراچی نفسیاتی ومنشیات اسپتال ڈاکٹر سید مبین اختر نے الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر کیلئے عطیہ کا چیک ڈائر یکٹرڈائیگنو سٹک سروسزانجینئر صابر احمد کے حوالے کیا ۔چیک ہفتے کی صبح اسپتال میں منعقدہ سادہ تقریب میں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجینئر صابر احمد نے ڈاکٹر مبین اختر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کر رہی ہے، جبکہ ڈائیگنو سٹک سینٹرز کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق ارزاں نرخوں پر تمام ضروری ٹیسٹوں کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹرمیں اضافہ کر رہی ہے تاکہ شہر کی بڑی آبادی ان سینٹرز سے استفادہ کرسکے اورانہیں ٹیسٹ کی معیاری سہولتیں میسر آسکیں۔ڈاکٹر مبین اختر کا کہنا تھا کہ الخدمت حقیقی معنوں میں کمزور طبقے کی خدمت کر رہی ہے ۔اس کی خدمات قابل قدر ہیں ۔مخیر حضرات کو چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :