پنجاب یونیورسٹی ، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:26

لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد ارشاد ولد محمد رفیق کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’انجن ایندھن کے معیار کی نگرانی کیلئے کیمیائی سینسر تیار کرنا‘ کے موضوع پر،نادیہ حسن دختر حسن محمد کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے ’انسانی انسولین کے جینیات سازی سے تیار کئے گئے پیش رو اور ان کے ماخوذ شدہ کامطالعہ ‘ کے موضوع پر،نادیہ ایوب دختر محمد ایوب کوانوائرنمنٹل سائنسزکے مضمون میں ان کے’پاکستانی بینٹونائٹ سے سبتونی مٹی کی تیاری اور اس سے آلودہ پانی سے بھاری دھاتوں کی صفائی ‘کے موضوع پر اورعبد الرئوف ولد شمس الحق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’روایات اسباب النزول اور تفسیر قرآن پر ان کے اثرات (تفسیر البسیط ، الوسیط للواحدی اور تفسیر المحر ر الوجیز لابن عطیہ کا اختصاصی مطالعہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔