اوپن یونیورسٹی کے ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرامز کے امتحانات 9جنوری سے شروع ہوں گے

ہفتہ 4 جنوری 2020 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ اور فیکلٹی آف سوشل سائنسسز اینڈ ہیومینیٹیزکے ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 9جنوری سے شروع ہوں گے۔ یہ امتحانات یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہی ہوں گے اور 17۔جنوری تک جاری رہیں گے۔ طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ)اولڈ(پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔رزلٹ کارڈ طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیں اور طلبہ کی سہولت کے لئے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :