علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے 15جنوری 2020 سے ہونے والے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلہ فارمز کر طریقہ کار تبدیل کر دیا

پیر 6 جنوری 2020 12:57

علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے 15جنوری 2020 سے ہونے والے سمسٹر بہار 2020ء ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2020ء) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے 15جنوری 2020 سے ہونے والے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلہ فارمز کر طریقہ کار تبدیل کر دیا جس میں آئندہ داخلہ فارمز ڈاکخانوں کے ذریعہ وصول کئے جائیں گے جس کا فیصلہ کرکے یونیورسٹی نے محکمہ ڈاکخانہ جات سے معاہدہ کر لیا اور مطلوبہ پوسٹ داخلہ فارم لیٹر کے واجبات امیدوار کے نہیں بلکے یونیورسٹی کے ذمہ ہوں گئے۔

زرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے امتحانات کے داخلہ فارمز نامزد بینکوں کے ذریعہ موصول کرتی تھی جس میں داخلہ فارمز گٴْم ہونے کی شکایات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے داخلہ فارم ارسال کرنے کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے نئے طریقے کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ مطلوبہ فیس جمع کرانے کے بعد اب اپنا داخلہ فارم خود بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو الائیڈ بینک مسلم کمرشل بینک یو بی ایل اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہو گاجس میں امیدوار طلبہ کو بینک کے واپس کردہ چالان )سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ لگے ایڈریس لیبل کو چالان سے الگ کرکے کسی لفافے پر چسپاں کرکے چالان کی "یونیورسٹی کاپی"کو مکمل شدہ داخلہ فارم کے ساتھ لف کرکے اِس لفافے میں ڈال کر قریبی پوسٹ آفس سے رجسٹری پوسٹ کروانا ہوگا۔

امیدواران طلبائ و طالبات کو ادا شدہ فیس کی رسید حاصل کرکے یونیورسٹی کی جانب سے کتب موصول ہونے تک اپنے پاس سنبھال کرکھنا ہو گا جس کی امیدوار طلبہ کو ہدایت کرد ی گئی ہے جبکہ ان داخلہ فارمز کی ترسیل کے لئے طلبہ کو رجسٹری کے واجبات پوسٹ آفس کو ادا نہیں کرنا پڑیں گے کیونکہ محکمہ ڈاکخانہ جات اور یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ میں پوسٹ آفس کے واجبات کی ادائیگی یونیورسٹی خود کرئے گئی۔

متعلقہ عنوان :