مظفرگڑھ، میرٹ کی حکمرانی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے، مہناز سعید

پیر 6 جنوری 2020 17:16

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء اور چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب مہناز سعید نے کہا ہے کہ میرٹ کی حکمرانی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے، گزشتہ 10برس کے دوران ریکار ڈ قرضے لئے گئے لیکن ان قرضوں کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کیلئے استعمال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر سیاسی رہنماء حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے کر جا رہی ہے، پی ٹی آئی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کرتی اور نہ کریں گے جبکہ تبدیلی سے خوف زدہ عناصر حکومت کی خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔