لاہور، عوامی بیت الخلاء بحال کرنے کا فیصلہ

پیر 6 جنوری 2020 20:45

لاہور، عوامی بیت الخلاء بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی لاہور سید علی عباس بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر واقعہ عوامی بیت الخلاء بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی او لاہور کے مطابق شہر بھر میں 20 عوامی بیت الخلاء قائم ہیں۔ جن میں سے 12 فنکشنل اور 8 غیر فنکشنل ہیں۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی او لاہور نے دو ہفتوں کے اندر فنکشنل بیت الخلائوں کی حالت زار بہتر بنانے اور غیر فنکشنل بیت الخلائوں کو بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :