ڈیرہ اسماعیل خان،رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی زیر صدارت بائیومیٹرکس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

منگل 7 جنوری 2020 18:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2020ء) رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی زیر صدارت بائیومیٹرکس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پربائیومیٹرک کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرپرسن کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، سمیت دیگر ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ امتحانات عصمت اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ارم گل‘ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر نعمان رحیم ‘شعبہ آئی ٹی اور میٹنگ کے افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ میںبائیومیٹرکس کے حوالے کمیٹی نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بائیو میٹرکس پر سختی سے عملدرآمد شروع ہو چکا اور اس کی وجہ سے اساتذہ و ملازمین کی حاضری پر بہتر ہو گئی ہے ۔ کمیٹی نے بائیومیٹرک کے ٹی او آرز بارے تفصیل سے تمام ممبران کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار گومل یونیورسٹی طار ق محمود نے کہا کہ بائیو میٹرکس سسٹم کا قانون رائج کروانا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کے یونیورسٹی کے بہترین اقدام میںسے ایک اقدام ہے جس کی وجہ سے آج اساتذہ و ملازمین کی حاضری بہتر ہو گئی ہے انہوںنے مزید کہا کہ وہ ملازمین جواس سسٹم میں غیرحاضر پا ئے گئے یا وہ دفتر ی اوقات میں دیگر سے آئے اور جلد چلے گئی ان کی بائیومیٹرکس سسٹم کے قوانین کے مطابق تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی اور یونیورسٹی قوانین کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

اس حوالے سے تمام ملازمین اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :