جی سی یونیورسٹی میںپروفیسر ڈاکٹر ہر گوبند کھرانہ ریسرچ چیئر کے قیام کا اعلان

جمعرات 9 جنوری 2020 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںاولڈ روائین نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر ہر گوبند کھرانہ کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اعلان کیا کہ جی سی یو جلد ہی شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر کھرانہ کے نام پر ریسرچ چیئر قائم کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پروفیسر کھرانہ کی زندگی کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے کہ کیسی1922 ء میں ملتان کے ایک چھوٹے سے گائوں میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کا اہم سائنسدان بنا اور میڈیسن کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کیا۔پروفیسر زیدی نے کہا کہ جی سی یوایک چھوٹا پاکستان ہے جہاں مختلف علاقوں اورمذہب سے تعلق رکھنے والے طلباء تعلیم حا صل کرتے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدکرتے ہیں۔بعد ازاں وائس چانسلر نے دیگر تعلیمی اور انتظامی سربراہوں کے ہمراہ پروفیسر کھرانہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ جی سی یو فیکلٹی ڈینز پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے بھی تقریب میں شرکت کی