جی سی یو میں پروفیسر ڈاکٹر ہر گوبند کھرانہ کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب

شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر کھرانہ کے نام پر ریسرچ چیئر قائم کی جائے گی،وی سی

جمعرات 9 جنوری 2020 23:54

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںاولڈ روائین ونوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر ہر گوبند کھرانہ کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اعلان کیا کہ جی سی یو جلد شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر کھرانہ کے نام پر ریسرچ چیئر قائم کرے گا ،انہوں نے کہا پروفیسر کھرانہ کی زندگی کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے ،کہ 1922 ء میں ملتان کے ایک چھوٹے سے گائوں میں پیدا ہونیوالا بچہ کیسے دنیا کا اہم سائنسدان بنا اور میڈیسن کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کیا،پروفیسر زیدی نے کہا کہ جی سی یوایک چھوٹا پاکستان ہے جہاں مختلف علاقوں اورمذہب سے تعلق رکھنے والے طلباء تعلیم حا صل کرتے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدکرتے ہیں،بعد ازاں وائس چانسلر نے دیگر تعلیمی اور انتظامی سربراہوں کے ہمراہ پروفیسر کھرانہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، جی سی یو فیکلٹی ڈینز پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے بھی تقریب میں شرکت کی۔