پارلیمینٹ میں جمہوریت کا جنازہ پڑھایا گیا،جو کچھ ہوا اس میں پارلیمانی روایات کو پامال کیا، سینیٹر مشتاق احمد خان

جمعرات 9 جنوری 2020 22:25

ٰپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ میں جمہوریت کا جنازہ پڑھایا گیا۔ جو کچھ ہوا اس میں پارلیمانی روایات کو پامال کیا۔ صرف 20منٹ تین ترمیمی بلوں کو منظور کرایا۔ طریقہ کار کو بلڈوز کردیا گیا۔ اس کے جو مندرجات ہیں اس میں کمزوریاں ہیں۔ پارلیمنٹ میں 84بلز پڑے ہیں۔

جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا رہے ہیں۔ اور ایک بل پر اتنی پھرتیاں اچھا تاثر قائم نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر رحیم اللہ یوسفزئی کے اہلیہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مقامی امیر تاج ملوک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو پارلیمنٹ کو عزت دو، دستور کو عزت دو، یہ نعرہ لگانے والوں نے ذاتی اورخاندانی مفاد کو مقدم رکھا۔

یہ ووٹ کو عزت دیتے ہیں نہ دستور کو۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم کو وزیر تعلیم کی نہیں بلکہ وزیر تعلیم کو تعلیم کی ضرورت ہے۔ میٹرک پاس وزیر تعلیم ہو، تو باقی محکموں کا کیا حال ہوگا۔ ملک میں گورنس کا کوئی تصور نہیں مہنگائی کے سونامی نے عام ادمی کی زندگی اجیرن کردیا ہے۔