جریمی آئرون 70ویں برلن انٹرنیشل فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گے

جمعہ 10 جنوری 2020 12:28

جریمی آئرون 70ویں برلن انٹرنیشل فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکار جیریمی آئرون 70ویں برلن انٹرنیشل فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گے۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر کارلو چیترن نے کہا ہے کہ جیریمی آئرون فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بناپر بحثیت اداکار اوربحثیت شہری بہترین فیصلے کریں گے اور ہم انہیں 70ویں برلن انٹرنیشل فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں،جیریمی آئرون نے اسے خود کے لیے اعزاز کی بات قرار دیا ہے، فیسٹیول20 فروری یا یکم مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :