امریکی کرائم ویب سیریز’’اوزرک3‘‘ کا پریمیئر27مارچ کو نیٹ فلیکس پر پیش کیا جائے گا

جمعہ 10 جنوری 2020 13:13

امریکی کرائم ویب سیریز’’اوزرک3‘‘ کا پریمیئر27مارچ کو نیٹ فلیکس پر ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) امریکی کرائم ویب سیریز’’اوزرک ‘‘ سلسلے کی تیسری سیریز’’اوزرک 3‘‘ کا پریمیئر27مارچ کو نیٹ فلیکس پر پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دس اقساط پر مبنی کرائم سیریز’’اورزک‘‘21 جولائی2017ء کو ریلیز ہوئی جبکہ اس سلسلے کی دوسری سیریز بھی دس اقساط پر مشتمل تھی جو31اگست 2018ء کو پیش کی گئی اور اب اس کی تیسری سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیریز27مارچ کو نیٹ فلیکس پر دکھائی جائے گی۔ جس کی کاسٹ میں جولیا گرنر، سوفیا ہبلیٹز،سکیلر گیرٹنر، چارلی تاہن، لیسا ایمری اور جسیکا فرانسس ڈیوکس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :