پانچ سال میں کپاس کی پیداوار میں بائیس فیصد کمی آئی ہے: میاں زاہد حسین
کپاس کی پیداوار آٹھ سو کلو فی ہیکٹرسے پانچ سو پچاس کلو تک گر گئی ہے
جمعہ 10 جنوری 2020 18:55
(جاری ہے)
کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی کے اسباب میں حکومت کی عدم توجہ، کاشتکاروں کا گنے کی فصل کو ترجیح دینا، جعلی زرعی ادویات، مہنگی کھاد،ریسرچ کی کمی اورغیر معیاری بیج اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا تدارک کیا جائے تاکہ پیداوار میں زوال کو روکا جا سکے۔
اگر کاشتکاروں کو انکی محنت کا مناسب معاوضہ ملے تو وہ دوبارہ کپاس کی طرف مائل ہو جائیں گے جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ملک کو ہر سال اربوں ڈالر کی کپاس درآمد نہیں کرنا پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ برآمدی شعبہ کے لئے زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کی جائے جبکہ توانائی کی قیمتوں پر نظر الثانی کی جائے جو خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔قرض دہندہ اداروں کی جانب سے بجلی کی پیداوار کے کل خرچے کی ریکوری کی شرط کا حل نقصانات کم کرنا ہے نہ کہ اسکی قیمت میں مسلسل اضافہ جس نے عوام اور صنعت کو بے جان کر ڈالا ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ ریفنڈ زکی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی درپیش ہے جس نے اسے بری طرح متاثر کیا ہے جس سے توسیعی منصوبے رک گئے ہیں جبکہ پیداوار کم ہو گئی ہے اور بے روزگاری بڑھی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک سال میں شرح سود 5.75 فیصد سے بڑھ کر 13.25 فیصد ہو گئی ہے جس نے دیگر صنعتوں کی طرح ملک میں زرمبادلہ کمانے والی سب سے بڑی صنعت اور روزگار کے اس بڑے ذریعے میں نئی سرمایہ کاری کے امکانات کو ختم کر ڈالا ہے اس لئے شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لایا جائے۔ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے برآمدی صنعت کے لئے زیرو ریٹنگ کی بحالی کے ساتھ ساتھ انکے لئے اعلان کردہ انرجی پیکیج میں2 سال کی توسیع پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.