بھارت کی وہ ریاست جس نے اپنی الگ فوج بنا کر بھارتی فوج کیخلاف جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا

بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منانے کا اعلان کیا تھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جنوری 2020 22:32

بھارت کی وہ ریاست جس نے اپنی الگ فوج بنا کر بھارتی فوج کیخلاف جنگ لڑنے ..
ناگا لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2020ء) بھارت کی وہ ریاست جس نے اپنی الگ فوج بنا کر بھارتی فوج کیخلاف جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا، بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منانے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے اب باقاعدہ طور پر اپنی الگ فوج تیار کر لی ہے۔



ناگالینڈ کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی فوج کی تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں اور بھارت کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ اب ناگا لینڈ آزادی حاصل کرنے کیلئے اور بھارت سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے گزشتہ برس خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ناگا لینڈ ریاست کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاتھا کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ ناگا لینڈ 14 اگست 2019 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منائے گا۔ ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔

گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگالینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی منائے گی۔ اس سلسلے میں پورے ناگالینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔