ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کی اہم پر یس کا نفر نس

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ووفا قی وزیر ڈاکٹر خالدمقبو ل صدیقی نے وفا قی کا بینہ سے علیحدہ ہو نے کا اعلان کر دیا ایم کیو ایم حکو مت بنا نے اور جمہو ریت کے نظام کو مستحکم کر نے کیلئے پی ٹی آئی کی حکو مت کا ساتھ دے رہی ہے،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی ایم کیو ایم کابینہ سے الگ ہو ئی ہے تا ہم حکو مت کی حما یت جا ری رکھیں گے یہ امید کر تے ہیں معاہد ے پر عمل درآمد کر کے ہما رے خدشات دور کئے جا ئینگے کر اچی کیلئے ایک ارب روپے جا ری کر نے کیلئے حیل وحجت سے کام لیا جا رہا ہے ، امید ہے حید رآبا د یو نیو رسٹی اور کر اچی کیلئے خصوصی فنڈز بلا تا خیر جا ری کر یں گے

اتوار 12 جنوری 2020 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2020ء) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے اپنی وفا قی وزارت چھو ڑنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیڑ ھ سال تک ایم کیو ایم پاکستان سے کئے گئے معاہد ے کی سست روی اور ایک نکتہ پر بھی عمل درآمد نہ ہو نے پر بحیثیت کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان میں اس با ت کو مناسب نہیں سمجھتا کہ سندھ کے شہر ی علا قوں کیلئے کچھ بھی نہ کر نے کے با وجو د وفا قی وزیر رہوں۔

انہو ں نے اس با ت کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پرہجو م پر یس کا نفرنس سے خطا ب میں کیا۔ اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان،ڈپٹی کنوینر ز نسرین جلیل،کنو ر نوید جمیل،وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی۔

(جاری ہے)

اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی،بلد یا تی ضلعی چیئر مین ودیگر بھی موجو د تھے۔ ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی نے پی ٹی آئی کی حکو مت کے ساتھ اتحا د اور اس کی غیر مشروط حما یت کے با رے میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ انکا وفا قی وزرات سے علیحدگی کا اعلان اپنی جگہ لیکن ہم حکو مت کی حما یت جا ری رکھیں گے۔

انہو ں نے یہ بھی وضا حت کی کہ کچھ دن قبل ہمیں ایک اور جما عت کی جا نب سے وزارتو ں کی پیش کش ہو ئی تھی وفاقی وزرات سے الگ ہو نے کا اس سے کو ئی تعلق نہیں۔ ہم پی ٹی آئی حکو مت کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے اپنی پر یس کا نفر نس میں ابتد ائیہ میں کہا کہ عام انتخابات میں جو نتائج آئے وہ ایم کیوایم مکمل طور پر تسلیم نہیں کئے تھے اور نتائج تسلیم نہ کرنے کے باوجود جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے موجو دہ حکو مت کی حمایت کی۔

ایم کیو ایم نے حکو مت بنا نے اور جمہو ریت کے نظام کو مستحکم کر نے کیلئے پی ٹی آئی کی حکو مت کا ساتھ دیا۔ ہم نے مو جو دہ وفا قی حکو مت کے ساتھ دومعاہد ے کئے لیکن کسی ایک نکتہ پر بھی سنجید ہ پیش رفت نظر نہیں آئی۔ موجودہ وفا قی حکومت کا اتحا دی بننے کے بعد ہم نے دواراکین قومی اسمبلی کے نام وزراتو ں کیلئے حکو مت کو دئیے لیکن میڈیا کے زریعے پتہ چلا کہ ان نا مو ں کے بجائے میر انا م وفا قی وزیر کے طو ر پر اعلان کر دیا گیا جس کے بعد میں کر اچی واپس آگیا تھا اور میں نے وزرات کا حلف نہیں اٹھا یا تھا لیکن رابطہ کمیٹی کے کہنے پر کنوینر ہو نے کے با وجو د میں اس ذمہ داری کو اس لئے قبو ل کیا کہ میں شہر ی علا قوں کا مقدمہ بہتر ین طر یقے سے لڑ سکو ں لیکن حید رآبا د یو نیو رسٹی جسکا افتتاح اسلام آبا د میں کیا گیا تھا اس پر عملی طو ر پر کام نہیں شروع ہو ا اور اسی طر ح ہر مر تبہ یقین دہا نیاں کر ائی گئیں۔

ایک ارب تو ہم چند ہ کر کے کر سکتے تھے لیکن اعلان کے با وجود وفا قی حکو ت نے جا ری نہیں کیے حکومتی اعداوشمار کے مطابق کر اچی نے 89فیصد سیلز ٹیکس ادا کیا ہے ہم اسی میں سے تو اپنا حصہ ما نگ رہے ہیں۔اربو ں روپے کر اچی وفا ق کو دیتا ہے اس کے با وجو د اگر کر اچی کیلئے کہیں کو ئی ایسا قانون ہے کہ اس کو فنڈدینے سے روکا جا ئے تو ہمیں آگا ہ کیا جا ئے۔

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے میڈیا نما ئند گان کے سوالا ت کے جو ابا ت دیتے ہو ئے کہا کہ کر تا ر پو ر راہد اری کیلئے پاکستان کا سوفٹ امیج بنانے کیلئے ہم نے فنڈز جا ری کر نے میں حکو مت کا ساتھ دیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کر اچی کو ایک ارب روپے تک دینے کیلئے حیل وحجت سے کام لیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے فر وغ نسیم کے حو الے سے وضا حت کر تے ہو ئے کہا کہ وفا قی حکو مت کو ایک بہتر ین وکیل کی ضرورت تھی انہو ں نے فر وغ نسیم کو وفا قی وزیر قانون ہم سے پو چھ کر نہیں بنا یا بلکہ ہما ری ایک وزرات با قی تھی جو کہ با رہا یقین دلا نے کے با وجو د نہیں دی گئی۔

وزراتیں ہما را مسئلہ نہیں ہم بنی گالہ اور بہا در آبا د میں ہو نے والے دونو ں (MOU) میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر اس کی رو ح کے مطا بق عمل درآمد چاہتے ہیں جس پر عمل درآمد کی رفتار ازیت ناک ہے۔انہو ں نے کہا کہ سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام کی نظریں ہم پر ہیں اور انکے مسائل حل کر نے میں ہم کا میاب نہیں ہو سکے اس لئے رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میر ا ایم کیو ایم پاکستان کی سر بر اہ کی حیثیت سے وفا قی کا بینہ میں بیٹھنا قطعی مناسب نہیں۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے واضع طو ر پر اعلان کیا کہ ہم حکو مت سے الگ نہیں ہو رہے ہیں ہم اسکی حما یت جا ری رکھیں گے اور یہ امید کر تے ہیں کہ معاہد ے پر عمل درآمد کر کے ہما رے خدشات دور کئے جا ئینگے۔