ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات مکمل،رانا اورنگز یب اقبال صدر جبکہ چوہدری حلیم الرسول جنرل سیکرٹری منتخب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جنوری 2020 13:18

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات مکمل،رانا اورنگز یب اقبال ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات مکمل،رانا اورنگز یب اقبال صدر جبکہ چوہدری حلیم الرسول جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق محمد فیصل کیانی ایڈووکیٹ و ممبران محمد ایوب چوہان ،چوہدری زاہد محمود دھمیال،سجاد علی مہر،راجہ محمد وسیم افضل ایڈووکیٹس نے گزشتہ شب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کے عہدہ کے لیے تین امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں رانا اورنگزیب اقبال نے 219ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ چوہدری زاہد محمود دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح نائب صدر کے لیے محمد عظیم اکرم259ووٹ لیکر پہلے نمبر جبکہ ربنواز دوسرے نمبر رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لیے حلیم الرسول ایڈووکیٹ نے 252ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ چوہدری محمد افضال احمد دوسرے نمبر رہے۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عبدالرحمان برگٹ 239ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبران طارق دوسرے نمبرپر،لائبریری سیکرٹری کے عہدہ کے لیے مس مہوش 227ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ حافظ محمد مجتبیٰ ظفر دوسرے نمبرپر،فنانس سیکرٹری کے لیے مس مصباح مخدوم 266ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ سیدہ ماریہ صدف بخاری دوسرے نمبر پر اسی طرح ان انتخابات میں 467ووٹ پول ہوئے جبکہ سابق ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ رکن پنجاب بار کونسل راجہ فاروق رضا ایڈووکیٹ ،شیخ محمد اصغر،میاں ظہور اختر،لالہ عبدالغفور ملک ایڈووکیٹ،چوہدری اعجاز احمد گوندل ایڈووکیٹ،راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے گروپ رانا اورنگزیب اقبال نے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ بار کے ممبران ایگزیکٹو جن میں راجہ محمد نصراللہ وسیم278ووٹ،مسٹر فدا الحسن ساہی270،راجہ توقیر احمد خان268،عتیق الرحمان کیانی257ووٹ،کامران احمد بھٹی230ووٹ،یاسر لطیف225،جرار حیدر 200 ووٹ،محمد اسد 198،ملک انجم فاروق148 ووٹ،قیصر مسعود146،ظہیر حسین شاہ136ووٹ،ملک مہر الہی 117ووٹ حاصل کیے۔اس طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔